ملتان(سٹاف رپورٹر)ساہیوال واقعہ کیخلاف سوشل میڈیا پر بھی مذمتی مہم شروع ہو گئی ،شہریوں کی جانب سے ‘ ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ’معصوم بچوں کے سامنے والدین کا بے دردی سے قتل کہاں کا انصاف ہے ،دہشت گرد مرنے والے نہیں مارنے والے تھے کی پوسٹس اپ لوڈ کی گئیں،سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سا ہیوال واقعہ کی مذمت کر نا ہم سب کا فرض ہے ،معصوم خاندانوں کو مارنے والوں کو اسی جگہ لٹکایا جائے ۔