لاہور( شوبزڈیسک) پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ کا کریکٹر پوسٹر جاری کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا لیکن ہم نے شائقین کو مصروف رکھنے کا بہانہ تلاش کرلیا ہے ۔انہوں نے ٹویٹ میں نئی آنے والی فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔صنم سعید نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ یہ پوسٹر فلم میں نبھائے جانے والے کردار کی مناسبت سے ہے ۔