کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کورونا کے باعث ٹی وی کے معروف اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے ۔گزشتہ دنوں مرزا شاہی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ چند روز سے سول ہسپتال کراچی میں زیرعلاج اوروینٹی لیٹر پر تھے ۔ گزشتہ روز اداکار دانش نواز نے مرزا شاہی کے انتقال کی تصدیق کردی۔