لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار شمعون عباسی کی فلم ‘درج’ 18 اکتوبر کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔شمعون عباسی نے اپنی فلم پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ سنسر بورڈ سے اسے نمائش کی اجازت نہیں ملے گی تاہم اب انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اطلاع دی کہ وہ اپنی فلم پاکستان میں بھی ریلیز کریں گے ۔شمعون عباسی نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرزکو قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز صرف کمرشل اور مصالحہ فلموں کی قدر کرتے ہیں۔