کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی انکوائری مکمل ہونے تک جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر عہدے سے دستبردار ہوگئے ،پروفیسر محمد انور کو یونیورسٹی آف بلوچستان کا قائم مقام وی سی تعینات کردیا گیا، گورنرسیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں ہراسگی اسکینڈل کی شفاف انکوائری مکمل ہونے تک گورنربلوچستان نے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کی درخواست پر عہدے سے دستبردارہونے کی منظوری دے دی،پروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی کو جامعہ بلوچستان کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔