لاہور( این این آئی) وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کی وجہ سے ملک بے پناہ قرضوں کے بوجھ تلے آیا،مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت بھی انہی سابق کرپٹ حکومتوں کے تحفے ہیں،برسوں تک باریاں لینے والے حکمرانوں نے قومی معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیاقوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،آزادی مارچ کے ذریعے حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی تعلیمی ادارے کے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کرپٹ خاندانوں کے چہرے اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔باشعور عوام قومی دولت کے لٹیروں کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے ۔