لاہور(نمائندہ خصوصی سے )وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے کاروبار اور صنعت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کے لیے موزوں پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے ۔پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔تجربہ کارریٹائرڈ بیوروکریٹس اور تحقیقی سکالرز کی شمولیت قانون سازی کے عمل کو موثر بنائے گی۔منافع بخش فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، صنعتی زونز کو کم نرخوں پر بجلی کی فراہمی اور سوشل سیکٹر میں بہتری اولین ترجیحات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سرونٹ میس پی کام میں "پنجاب کو در پیش مسائل اور وسائل میں مطابقت "کے موضوع پر اربن ڈویلپمنٹ یونٹ اور ورلڈ بنک کے زیر اہتمام مشاورتی سیمینارسے خطاب کے دوران کیا۔