کلکتہ( نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک سیاسی رہنما کے قتل کے بعد مخالفین کے گھروں کو آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے مخالفین کے گھروں کو نذر آتش کردیا ،دس سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے جن میں سے 8 لاشیں نکالی گئیں ،5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دو گینگز کے درمیان جھگڑا ہے ۔