پشاور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس نشتر ہال پشاور میں ہوئی کانفرنس میں امیر مرکزی انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ، نائب امیر مولانا عبد الروف مکی ، علامہ ڈاکٹر احمد علی سراج سمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علما کا کہنا تھا کہ قادیانیوں کی سرگرمیوں پر حکومت کو کڑی نظر رکھنی چاہئے ، کشمیر کے معاملے پر ہندوستانی حکومت کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے ،صرف تقاریر پر انحصار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ کشمیر میں ہندوستانی فوج نے ہمیشہ سے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے ہیں اور آج کئی روزگزرنے کے باوجود وہاں پر کرفیو نافذ ہے ، مقررین کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں پاکستان سے ختم نبوت قانون کو ختم کرنے کے لئے سازشیں کر رہی ہیں ،حکومت ان سازشوں کو ناکام بنائے ،تعلیمی اداروں میں قادیانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے ۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے ،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، کشمیر سمیت پوری دنیا میں قادیانیوں کی سرگرمیاں ملک دشمن بنیادوں پر ہو رہی ہیں، قادیانی نہ صرف اسلام بلکہ پاکستان کی بھی غدار ہے ،سالانہ ختم نبوت کا انعقاد کا مقصد امت مسلمہ کو صحیح ختم نبوت کا عقیدہ ان کے سامنے رکھنا اور قادیانی جو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں اور ان کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے تاہم قادیانی لوگوں کو وسوسہ ڈال کر گمر اہ کر رہے ہیں تاہم ختم نبوت کانفرنس لوگوں کو اسلام اور قادیانیت کے درمیان فرق سمجھا رہی ہے ۔