لاہور (کر ائم ر پو رٹر، سپیشل رپورٹر )مغلپورہ میں اراضی کا تنازع پر بھتیجے کی چچا پر فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر سمیت دو افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا ، گجرپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر مالک نے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا۔ بتا یا گیا ہے مغل پورہ گنج بازار میں ملزم فیاض عرف بائو جٹ نے اپنے چچا جاوید کی جانب سے حویلی میں حصہ نہ دینے کی پاداش میں فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر ایک راہگیر افتخار اور چچا جاوید جٹ کا ملازم الیاس ہلا ک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاوید نامی شخص بائیں ٹانگ اور دائیں کندھے پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس کے مطابق ملزم فیاض اپنے چچا کو قتل کرنے کے لئے گھر تک بھاگا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیاض حویلی کی جائیداد میں اپنا حصہ مانگتا تھا لیکن اس کے چچا جاوید جٹ نے انکار کیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے ۔مغلپورہ پو لیس نے دوہر ے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ جا وید جٹ کی مدعیت میں ملزما ن فیا ض عر ف با ؤ جٹ ،نواز عر ف با دشا ہ ،عبدالرزاق،عمر حیا ت سمیت 5 افراد کے خلاف درج کیا گیا تا حا ل پو لیس کسی کو گرفتار نہیں کر سکی۔آئی جی پنجاب نے دو ہر ے قتل پر نو ٹس لیتے ہو ئے سی سی پی او سے نہ صرف رپورٹ طلب کی بلکہ ملزما ن کو فو ری گرفتار کر نے کا بھی حکم دیا ہے ۔ گجر پورہ میں معمولی تلخ کلامی پر مالک نے رکشہ ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول ثاقب ارشد عالم کا لوڈر رکشہ چلاتا تھا کرایہ ادا نہ کرنے پر لڑائی جھگڑا ہوا، ارشد نے اپنے سیکورٹی گارڈ سے گن لے کر ثاقب کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔