کراچی( 92نیوز ڈیسک) ماضی کے مقبول ترین ڈرامے ’چھوٹی سی دنیا‘ اور ’’دیواریں‘‘ کے خالق، لیجنڈ ڈرامہ نگار،مصنف،کالمسٹ اور ناول نگار عبد القادر جونیجو انتقال کر گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عبد القادر جونیجو کوحیدرآباد میں اپنے گھر پر ہارٹ اٹیک ہوا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکے ۔ عبدالقادر جونیجو نے کئی مشہور ڈرامے لکھے ۔ عبدالقادر جونیجو نے سندھی ، اردو اور انگریزی زبانوں میں کئی ناول ، ڈرامے اور کالم لکھے ۔ان کے ڈرامہ پراندہ اور دھول نے بھی مقبولیت حاصل کی۔حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 2008ئمیں پرائیڈ آف پرفارمنس جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے 2016ء میں لطیف ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔ عبدالقادر جونیجو 13 ستمبر 1945ء کو تھرپارکر کے گاؤں جینہن میں پیدا ہوئے ۔وہ ڈیپارٹمنٹ آف سندھیالوجی اور سندھی لینگویج اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے ۔