کراچی(این این آئی) نیب کراچی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل سمیت 11 ملزمان کے خلاف ایس ایس جی سی کا ضمنی ریفرنس تیار کرلیا۔ ملزمان میں عثمان حسن، یوسف جمیل انصاری اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے مفتاح اسماعیل کو 30 سوالات ارسال کیے تھے تاہم وہ ایک سوال کا بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، مفتاح اسماعیل نے ایس ایس جی سی میں گیس نکالنے کے غیر قانونی ٹھیکے پرائیویٹ کمپنی کو بحیثیت چئیرمین ایس ایس جی سی دیئے ۔سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، سابق ایم ڈی ایس ایس زوہیر صدیقی، شعیب وارثی، ارشد مرزا اور دیگر کے خلاف ایک ریفرنس بھی درج ہوچکا جس میں ملزمان کے وکلا کو فیس بھی سرکاری فنڈز سے جاری کی گئی،یہ منظوری بھی مفتاح اسماعیل نے دی تھی۔