ملتان(خبر نگار )قندیل بلوچ کیساتھ سیلفی سے مشہور ہونیوالے مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی میں ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ،سیاسی شخصیت کے بیٹے کی مہندی کی رسم میں جاری محفل موسیقی میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرتے اورجھو متے بھی رہے ،مفتی عبدالقوی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیل کے مطابق ملتان کی ایک سیاسی شخصیت کے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں محفل موسیقی میں گلوکارہ نادیہ ہاشمی نے گانا شروع کیا تو مفتی عبدالقوی سے رہا نہ گیا اور وہ اس محفل میں کیسے پیچھے رہتے وہ بھی اٹھ کھڑے ہوئے اور زبردست انداز میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرتے رہے ،وہ گانوں پر نہ صرف جھو متے رہے بلکہ گلوکارہ کو تالیاں بجابجا کر داد بھی دیتے رہے ۔چند روز قبل مفتی قوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ بھی بہت وائرل ہوئی تھی۔