لاہور (کر ائم ر پو ر ٹر )ایس ایس پی فخر عدیل اور شہبا ز تتلہ کیس کے حوالہ سے کچھ اہم انکشا ف سا منے آ ئے ہیں ، ذرا ئع کے مطا بق ایس ایس پی مفخر عدیل کی تیسری بیو ی عیزا دو دن تک مبینہ طو ر پر سی آ ئی اے پو لیس کے پا س شا مل تفتیش رہی ، اسکے بیا نا ت قلمبند کر کے چھو ڑ دیا گیا ، مفخر عدیل نے پہلی بیوی شہباز تتلہ سے مبینہ تعلقات کی بنا پر چھوڑدی ، پہلی بیوی سے پیدا بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی بات بھی منظر عام پر آئی ، شہباز تتلہ اور مفخر کے درمیان پہلی بیوی کی موجودگی میں جھگڑا بھی ہوا تھا ،مفخر عدیل کس دوست کے ساتھ رابطے میں تھا پولیس کو پتہ نہ چل سکا ، دوسری جا نب پو لیس کو گرفتار ملزم اسد بھٹی کے 5 مختلف بیانات نے چکرا دیا ، اسد بھٹی نے پولیس کو بیان دیا شہباز تتلہ کے پاس پہنچا توماڈل ٹاون والے گھر میں شہباز تتلہ مرا ہوا تھا، پھر کہا کیمکل پہلے سے وہاں پر موجود تھا ،شہبا ز کو ماڈل ٹاون والے گھر میں کیمیکل میں ڈال کر ختم کیا ،پھر بیا ن دیا ایس ایس پی مفخر کو ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے ، پھر نیا بیا ن پو لیس کو ریکا رڈ کر ایا کہ میں شراب کے نشے میں تھا ، ہوش میں نہیں تھا کچھ یاد نہیں ہے ، پو لیس ابھی تک بو کھلا رہی ہے کو نسا بیا ن درست ہے ، ذرا ئع کا کہنا ہے مفخر کا 1500 سو افراد سے موبائل فون پر رابطہ تھا ، کس کس کو شامل تفتیش کیا جا ئے ، ذرا ئع کا کہنا ہے جب شروع میں ایس ایس پی مفخر سی آ ئی اے پو لیس کے سا منے تفتیش کیلئے پیش ہو اتو اسکے ما تحت رہنے وا لے تفتیشی افسروں نے کہا آ پ شواہد کو مدنظر رکھا جا ئے تو قتل میں مبینہ ملو ث ہو ، فوری طو ر پر بھا گ جائیں ورنہ قتل مقدمہ میں نامزد ہونگے ، ذرا ئع کے مطابق مفخر عدیل کی گرفتاری کے بعدان پو لیس تفتیشی افسران کے خلا ف بھی انکوائری کرکے محکمانہ کا رروا ئی عمل میں لا ئی جائے گی ۔