شکاگو(ویب ڈیسک) اس کا نام ’’خاموشی کا کڑا‘‘ رکھا گیا ہے جسے یونیورسٹی آف شکاگو میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے ماہرین نے ایجاد کیا ہے۔ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ کوئی موٹا سا منتی کڑا ہے جو جھاڑ پھونک کرنے والے کسی بابا جی نے دیا ہے، لیکن درحقیقت یہ 24 عدد الٹراساؤنڈ اسپیکروں سے لیس ہے۔آن ہونے پر اس سے الٹراساؤنڈ لہریں خارج ہونے لگتی ہیں جو اسے پہننے والے کے چاروں طرف پھیل جاتی ہیں۔ یہ لہریں مائیکروفونز تک پہنچ کر ان میں ایسا شور پیدا کردیتی ہیں کہ وہ کچھ بھی سننے اور ریکارڈ کرنے کے قابل نہیں رہتے۔