لاہور(اپنے رپورٹر سے ) کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں لوکل انڈسٹریل نمائشوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا- اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ نمائشیں لگانے کے لئے جگہ گورنمنٹ فراہم کرے گی- نومبر میں یہ نمائشیں کرائی جائیں گی- ان نمائشوں میں پاکستان میں بنائی جانے والی اشیائکو پروموٹ کیا جائے گا- لاہور چیمبر آف کامرس اس میں لوکل انڈسٹریل کو شامل کریں۔انہوں نے دوسرے شہروں کے صنعت کاروں کو بھی اس میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔