لاہور(خبرنگارخصوصی)متحرک برازیلین ثقافت کے جشن کے موقع پر برازیل کے سفارتخانے کے اشتراک سے مقامی ہوٹل تین روزہ برازیل کے سول فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول کی میزبانی کر ے گا۔ فیسٹیول 22 ستمبر 2019 کو مقامی ہوٹل لاہور میں شروع ہوگا اور لاہور سے کھانے پینے اور موسیقی کے شائقین کو راغب کرے گا۔برازیل کے مہمان شیف کیکی فیراری، ایگزیکٹو شیف سلوا جیواویرا کے ہمراہ، برازیل کے کھانے سے مختلف قسم کے پکوان تیار کر یں گے ۔