کراچی (کامر س رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا۔ ضرورت مند ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے روئی کی خریداری میں دلچسپی بڑھا دی تھی جس کی وجہ روپے کے نسبت ڈالر کے بھاؤ میں ہوشربا اضافہ ہے لیکن ڈالر کے بہاؤ میں اضافہ سے روئی کے بھاؤ میں اور کاٹن یارن کے مانگ و بھاؤ میں معمولی استحکام آیا صوبہ سندھ وپنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 7600 تا 9000 روپے چل رہا ہے ۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 8700 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ جنرز کے پاس بمشکل روئی کی 4 لاکھ گانٹھوں کا قلیل اسٹاک موجود ہے جو گاہے گاہے فروخت ہو جائے گا لیکن ڈالرکی اونچی آڑان کی وجہ سے کاٹن اور کاٹن یارن کے بھاؤ میں اضافہ ہونے کی توقع تھی وہ پوری نہ ہوسکی ٹیکسٹائل واسپنگ ملز ملکان یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کے دام میں اضافہ ہونے کی توقع سے کاٹن یارن بوقت فروخت نہ کرسکے ان کے پاس بھی یارن کا ذخیرہ ہوگیا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں زبردست مالی بحران پیدا ہوگیا ہے دوسری جانب صوبہ سندھ کے ذریں علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں پھٹی کی جزوی آمد شروع ہو رہی ہے۔