سرینگر(نیٹ نیوز) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ خطے کو مرکزی حکومت کی مرضیوں اور من کی موجوں کا تابع نہیں بنایا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحال اور اسمبلی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ موزوں وقت ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپنے قوانین کا انتخاب خود کرنے کا موقع دیا جائے ۔