سرینگر،نئی دہلی(این این آئی،کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں بھی مسلمانوں پر زمین تنگ کرتے ہوئے تشدد اور گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ بھارتی فورسز نے پلوامہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے ، بارہمولہ سے میونسپل کمیٹی کے نائب صدر اور بی جے پی کونسلر معراج الدین کو نامعلوم افراد اغواکرکے لے گئے جبکہ کورونا سے 7کشمیری جاں بحق ہوگئے ہیں دوسری جانب جمعیت علما ہند نے کہا ہے کہ مساجد پر پابندی اور قربانی میں رکاوٹیں ختم کی جائیں۔کے پی آئی کے مطابق بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر شہریوں کو ہراساں کیا، 4کشمیری صحافیوں کیخلاف فوجداری کارروائی پر،یواین نے اظہار تشویش کیا ہے۔ مالکان بسوں کو توڑ کر کباڑ میں بیچنے پر مجبور ہیں۔