نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔ڈرامے باز مودی نے نئے ڈرامے کی تیاری کر لی۔بھارتی فوج نے اپنے علاقے میں جعلی کارروائی کی منصوبہ بندی کی۔مقبوضہ علاقے میں پاکستانی جھنڈا لگا کر جعلی جھڑپ کی تیاری کی گئی ہے ۔جعلی کارروائی کو بعدمیں لائن آف کنٹرول کے اس پار آپریشن قرار دیا جائے گا۔اطلاع ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی پر خود ساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔