اوٹاوہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈا نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر5 سابق بھارتی فوجی اور2 انٹیلی جنس افسروں کو ویز ا دینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین امیگریشن آفس نے بھارت کے 2سابق لیفٹیننٹ جنرلز،3 سابق بریگیڈئیرز اور2 انٹیلی جنس افسروں کو ویزا دینے سے انکار کیا ہے ۔کینیڈین امیگریشن حکام کا موقف ہے کہ سابق بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے ہیں اسلئے ان کو ویزے نہیں دیئے جارہے ،ان میں لیفٹیننٹ جنرل امریت سنگھ واہیا،سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹر ی آپریشنز، سابق ماسٹر کوارٹرز جنرل ،آر ایس گل ریٹائرڈ ڈی آئی جی سی آر پی ایف،ممبرآف آرمز سروس ٹربیونل شامل ہیں ۔دوسری جانب آر ایس گل کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی طرف سے خط موصول ہونے پر مجھے زبردست دھچکا لگا ہے ۔