سرینگر(این این آئی ،کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے بین الاقوامی قانون نظرانداز کرتے ہوئے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش شروع کردی۔کپواڑہ ، کولگام ، پلوامہ ، گاندربل اور بانڈی پورہ میں 3200 ڈومیسائل جاری کردیئے گئے ، ہندی کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کی بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، حادثات میں سب انسپکٹر سمیت 8 جاں بحق ہوگئے ، کورونا نے مزید 2زندگیاں نگل لیں،فور جی انٹرنیٹ پر پابندی میں توسیع کر دی گئی، تاجروں نے کشمیر ٹریڈ الائنس تشکیل دیدیا جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ 13جولائی کو یوم شہدا پر بھی ہڑتال کرینگے عوام بھرپور ساتھ دیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج تحریک آزادی کو کمزور کرنے ،لوگوں میں خوف و دہشت کا احساس پیدا کرنے کیلئے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخش رہی ۔