نیویارک( بیورو رپورٹ) اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔خصوصی نمائندوں کے مطابق بھارت نے ابھی تک اقوام متحدہ کی جانب سے لکھے گئے کسی خط کا جواب نہیں دیا جس میں بھارتی حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتائے کہ اس نے کئی برسوں سے کشمیر میں لگائے گے کرفیو کیوں نہیں ہٹایا، اقوام متحدہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا کمیشن مقبوضہ کشمیر جا کر وہاں حالات کا جائزہ لینا چاہتا ہے لیکن مودی حکومت کمیشن کے اراکین کو ویزے جاری نہیں کر رہی اگر بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں روکتا تو پھر عالمی برادری کو متفقہ طور پر بھارتی حکومت پر دبائو ڈالنا چاہئے ۔ یو این