سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوان گرفتارکرلئے گئے ۔نئی دہلی کی عدالت میں این آئی اے کی طرف سے خاتون سمیت 25کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی گئی کشمیر میں بھی 2 کشمیری نوجوانوں کے خلاف عدالت میں ضمنی چارج شیٹ جمع کرادی گئی ہے ۔بھارت کشمیری پنڈتوں کی بحالی کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پنڈتوں کی بحالی کی آڑ میں وادی کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو بسانے کے لیے الگ کالونیاں تعمیر کر رہا ہے ۔