نئی دہلی (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون ریپر گلوکار مہک اشرف کا نام دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے ۔ سرینگر کی رہائشی 19 سالہ مہک نے نویں کلاس سے ریپر گلوکاری کا آغاز کیا۔ مہک نے امریکی ریپر و موسیقار ’’امینم‘‘ کی کہانی اور جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنا نام’’منائم ام‘‘ رکھا ہے ۔مہک کو ابتدائی طور پر مقامی ایف ایم ریڈیو کی میزبان نے متعارف کرایا، بعد ازاں انہوں نے 2 لڑکوں پر مشتمل میوزیکل بینڈ کیساتھ گلوکاری کا آغاز کیا۔مہک نے بتایا ابتدا میں کہا گیا محض شہرت کیلئے گلوکاری کر رہی ہوں تاہم پھر لوگ جان گئے کہ میں محض شہرت کیلئے نہیں گا رہی بلکہ اسکے ذریعے اپنا مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے امریکی گلوکارہ و ریپر نکی مناج، کار ڈی بی، ڈریک اور ففٹی پرسنٹ کو پسندیدہ ریپرز قرار دیا۔مہک کے زیادہ تر گانوں میں وطن و زمین سے محبت سمیت وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستان ہوتی ہے ۔