نئی دہلی ، سرینگر(این این آئی، صباح نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت شاخ نے مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر میں تمام قیدیوں کو رہا اور تیزرفتار انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایمنسٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کارکنوں، صحافیوں، وکلا اور دیگر شعبہ کے افراد سے گفتگو، حکومتی دستاویزات کے جائزے کے بعد تنظیم نے رپورٹ کو حتمی شکل دی ہے ، انٹرنیٹ کے محدود رابطوں، طبی سہولیات کے فقدان کے باعث قید اور نظربندی کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالے خوف اور اضطراب میں صرف اضافہ ہو رہا ہے ۔علاوہ ازیں ضلع کولگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان سرینگر کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گیا۔ 28 سالہ نوجوان کو تین روز قبل فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔