اسلام آباد (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں 100 سے زائد بچوں کو گرفتار کر کے پاگل خانے میں ڈال دیا گیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما شمیم شال نے کہا کہ کشمیری اس وقت 1947 کے زمانے میں رہ رہے ہیں۔ رابطے کیلئے سائیکل اور خطوط استعمال کیے جارہے ہیں۔ ادویات اور ڈاکٹرز بھی دستیاب نہیں۔ بھارتی فوجی خواتین کیخلاف درندگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کی بے حرمتی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ فوج کے باوجود بھارت کو خود نہیں پتہ کہ کیا کرنا ہے ، ان کی فوج خوفزدہ ہے ، پاکستان کو چاہیے سفارتی کوششیں تیز کرے ۔انہوں نے کہا کشمیری 70 سال سے پاکستان کی طرف دیکھے رہے ہیں، جس دن پاکستانی فوج آئیگی ہم گھروں کے دروازے کھول دیں گے لیکن اس وقت ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان مشکل میں پڑے ۔