کراچی (کلچرل رپورٹر) دنیا بھر میں قوالی تاجدار حرم اوردیگر صوفیانہ کلام کے ذریعے شہرت کمانے والے صابری برادران غلام فرید صابری کے چھوٹے بھائی شنہشا ہ قوالی و موسیقار حاجی مقبول احمد صابری مرحوم المعروف چاند میاں وارثی کی 8 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ ان کے صاحبزادے شمائل مقبول صابری قوال نے برسی کا اہتمام اپنی رہائش گاہ پر بعد نماز ظہر قر آن خوانی برائے ایصال ثواب کیا ہے ۔ بعد نماز عصر چادر جائے گی۔ ان کے صاحب زادے کا کہنا ہے کہ مقبول صابری کی قوالی سے بیرون ممالک کئی لوگوں نے اسلام قبول کیا ۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ان کی 8 ویں برسی کے موقع پر 24 ستمبر کی شب دی ٹری بیوٹ ٹو مقبول صابری قوال کی تقریب و محفل سماع کا بھی انعقاد کیاجائے گا۔