لاہور(نیوز رپورٹر )صوبائی وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ منفی تنقید کے باوجود پنجاب میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں اصلاحات کا عمل مکمل ہوچکا،اب عوام کو اسکے ثمرات ملیں گے ،محکمہ ایکسائز میں اصلاحات کے دوررس نتائج برآمد ہونگے ،سابقہ حکومت نے محکمہ ایکسائز کو لوٹ مار کا بڑا ذریعہ سمجھا ،محکمہ ایکسائز میں شفافیت لے کر آئے ہیں ،جس سے اصلاحات کے مخالف نالاں ہیں ،گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس کولیکشن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ،اکانومی میں ریفارمز کے عمل کے باوجود محکمہ ایکسائز نے ریکارڈ ٹیکس کولیکشن کی ،ٹیکس ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے سرگرداں ہیں۔ ،محکمہ ایکسائز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا ہے ،صارفین گھر بیٹھے آن لائن سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کا مقابلہ کئی مافیاز سے ہے ۔