بہاولپور(نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پرسبزیوں کی فروخت میں مڈل مین کی لوٹ مارختم کرنے کیلئے سبزی منڈی میں کسان پلیٹ فارم کاقیام عمل میں لایاگیاہے کاشتکار اپنے کھیتوں سے سبزیاں لاکربراہ راست گاہکوں کوفروخت کرسکیں گے اس اقدام سے سبزیوں کے نرخوں میں اعتدال اورکاشتکاروں کوبہترین معاوضہ مل سکے گایہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپورچوہدری محمدزبیرنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حافظ محمدشفیق اورمارکیٹ کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ کاشتکاروں کیلئے قائم کیے جانیوالے کسان پلیٹ فارم کاجائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سبزیوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت پنجاب نے فوری طورپرمڈل مین کے کردارکوختم کرنے اورآیاڑھتیوں کی لوٹ مارسے بچانے کیلئے کسان پلیٹ فارم کاقیام عمل میں لایاہے سبزی منڈی میں موجود کسان پلیٹ فارم پرکاشتکار اپنے کھیتوں سے براہ راست سبزیاں لاکرفروخت کررہے ہیں اس طرح سبزیوں کی قیمتوں میں بھی خاطرخواہ کمی واقع ہوتی ہے اورکسانوں کوبھی بہترمعاوضہ میسرآیاہے حکومت کا یہ اقدام کافی حدتک کامیاب رہاہے انہوں نے مزید کہاکہ کاشتکار اگرتہہ کرلیں کہ وہ اپنی کاشت کی گئی سبزیاں بذات خودفروخت کرینگے تواس سے ایک طرف مڈل مین کی لوٹ مارسے جان چھوٹ جائیگی ۔