لاہور (نیٹ نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی ناراض رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ میں نے درست کشتی کا انتخاب کیا تھا، ن لیگ نے مجھے غریبوں کی مدد کا موقع دیا، وزیراعظم عمران خان کی پالیسی احمقانہ ہے ، غربت کے متعلق کام بند ہو چکاہے اور وہ بیوقوف بن گئے ہیں، میں واضح کرونگی کہ 2012 میں ن لیگ کی کشتی درست سمت پر تھی اور کس طرح اسکا حال ٹائی ٹینک کی طرح ہوا۔اپنی ٹویٹس میں ماروی میمن نے کہا چودھری نثار کو برا بھلا کہا گیا، میں جلد ہی تنقید کرنیوالوں کو بتاؤں گی کہ وہ تم سے زیادہ عقلمند ہیں، پھر تمہیں انکے قد کاٹھ کا اندازہ ہو گا، انکی باتیں حرف بہ حرف درست ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا انوشہ اسحاق ڈار کو ڈار صاحب اور ڈار انکل کہا کرتی تھیں لیکن حقیقت کچھ اور تھی، اسحاق ڈار نے مجھے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انوشہ کے صرف انکل ہیں،ڈار ’’انکل‘‘ میرے سامنے ان کیلئے کچھ اور الفاظ استعمال کرتے تھے ۔بدقسمتی سے ’’ مسٹر لندن‘‘ خوفزدہ ہو کر بلیک میل ہوگئے ، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں،مجھ سے باربارپوچھنابندکرواورمیری پریس کانفرنس کا انتظارکرو۔پاکستان کی سیاست ایک سرکس ہے ، میرا مستقبل قریب میں پاکستانی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ کتنا مضحکہ خیز ہے جس طرح چیئرمین سینٹ کو بنایا گیا اور اب کس طرح یہ انہیں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہ رویت ہلال کمیٹی کے متعلق آپ کا موقف زبردست ہے ، آخر کار کسی نے تو ان سے اس طرح بات کرنے کی کوشش کی۔ماروی نے مزید کہ اس دولت کا کیا فائدہ جب آپ اسے استعمال نہیں کر سکتے ، مزے نہیں کر سکتے ، ملک کی گلیوں میں نہیں گھوم سکتے ، یہ کرما ہے ،جتنا جھوٹ اور فراڈ اتنی ہی تکلیف۔فیاض چوہان نے مافیا کی درست تعریف کی ہے کہ مافیا پہلے خریدنے کی کوشش کرتا ہے ، ناکامی پر بلیک میل کرتاہے ، ایسا بھی نہ کر سکے تو ختم کر دیتا ہے ۔ دریں اثنا ماروی میمن نے فرانسیسی سفارتخانے میں تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے فرانسیسی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی۔