راولپنڈی(رپورٹر92نیوز)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ،ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 448 مقدمات کا فیصلہ کیا،173 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 27اور منشیات کے 71مقدمات کا فیصلہ سنا یا،تمام عدالتوں نے کل 564گواہان کے بیانات قلمبند کیے ، پنجاب میں قتل کے 3اور منشیات کے 50،اسلام آبادمیں قتل کے 1،سندھ میں قتل کے 14اور منشیات کے 9، خیبر پختونخوامیں قتل کے 7اور منشیات کے 7،بلوچستان میں قتل کے 2اورمنشیات کے 5مقدمات کا فیصلہ ہوا۔4 مجرموں کو سزائے موت، 1 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، دیگر 24 مجرمان کو46سال36ماہ قید اور62لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔