اسلام آباد (92نیوز رپورٹ) افغان طالبان کے سابق امیر ملا منصور کے فرنٹ مین کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، نادرا حکام اور دیگر کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفنگ سرکل میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ایف آئی آر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے رحمت اللہ ڈومکی کی مدعیت میں درج کی گئی۔ایف آئی آر کے مطابق عماریاسر ولد محمد یاسر نے جعل سازی سے نادرا کراچی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمار یاسر بغیر دستاویز غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوا۔