لاہور (جنرل رپورٹر)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا تمام ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا فیصلہ کیا ہے ۔گھوسٹ اور غیر حاضر ڈاکٹر اور سٹاف کے دن گنے گئے ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے آئی ٹی ونگ کو ہدایت جاری کر دی۔تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی موجودہ تعیناتی کی جگہ پر بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی جائے گی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ بہت سے مقامات سے ڈاکٹروں اور سٹاف کی عدم موجودگی کی شکایات پر ویری فیکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔زیادہ تر مراکز صحت میں ڈاکٹرز تعینات ہیں تاہم عدم موجودگی کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔تعیناتی کروا کر غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔غیر حاضر رہنے والوں سے تنخواہیں بھی واپس کارروائی جائیں گی۔گھوسٹ ملازمین عوام کی صحت کا حق مارتے اور قومی خزانے پر بوجھ بنتے ہیں۔میرا پہلا ہدف ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی پورا کرنا، دوسرا صحت کی بنیادی سہولت سب تک پہنچانا ہے ۔