لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مہاتیر محمد کا دورہ بے پناہ اہمیت رکھتا ہے ہمارے ان کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں۔پروگرام دی لاسٹ ا ٓور میں میزبان مہرین سبطین سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان مہاتیر محمد کو ایسا لیڈر سمجھتے ہیں جو اپنے ملک میں بے پناہ ترقی لیکرآئے ، وہ پا کستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔ ملائیشیا کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کافی دلچسپی ہے ، ہم پرامید ہیں ان کے پاس تجربہ بھی ہے اوروہ سرمایہ کاری کریں گے ۔ 23مارچ کے موقع پرچین کے جہازوں کا ایک دستہ آیا ہے ، بحرین اوردیگرممالک سے بھی وفودا ٓرہے ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ،ہم نے بھارتی ہائی کمشنر کودفترخارجہ طلب کرکے اظہاربرہمی کیا ہے ۔ تجزیہ کار رائو خالد نے کہا مہاتیر محمدکا پاکستان آنابہت اہم ہے ، وہ ایک مستند لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں بے مثال اقتصادی اصلاحات کیں۔عمران خان ان کے بہت بڑے فین ہیں اوران کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔ چھ سیکٹر ز میں دونوں ملک ایم اویوز سائن کریں گے ۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے اپریل میں ا یک اعلان ہونے جارہاہے ۔ سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ ا ٓشیانہ سرگودھا کا سیکنڈل بھی سامنے آگیا ہے اس کے حوالے سے تفتیش ہورہی ہے وہاں پر یہ سکیم بنانے کیلئے ایک من پسند افسر کو ڈی سی او لگایا گیا اوراس کیلئے ایک مخصوص جگہ مختص کی گئی ۔ اس کیلئے جوزمین لی گئی ا وراس میں جو رقم خرچ کی گئی تواس میں بہت زیادہ فرق ہے ۔ اس سے ثابت ہوتاہے لاہورسے زیادہ اس آشیانہ میں کرپشن کی گئی۔ اس کے بعد اس ڈی سی او کو ٹریننگ پر بھیج دیاگیا۔اس سکیم میں شہبازشریف کیساتھ چارافسروں کا نام بھی آرہاہے ۔ن لیگ کے رہنما دانیال چودھری نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنے دور میں بے شمار منصوبے مکمل کرائے ، ان کیخلاف صاف پانی اوردیگر مقدمات دیکھے لیکن ان میں جورزلٹ نکلا وہ عوام کے سامنے ہے ۔ ایسی سٹوریز بہت آئیں اورآئیں گی لیکن کچھ نہیں نکلے گا۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے شہباز شریف نے ا پنا بیانیہ ریکارڈ کرادیاہے ۔فیڈرل فلڈ کمیشن کے چیئرمین احمد کمال نے کہا تین یا چارماہ پہلے ہم کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتے ۔میں نے موسم میں ہونے والی تبدیلی کے باعث بات کی تھی۔ ڈائریکٹر میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جس بنیاد پر فیڈرل فلڈ کمیشن نے پیشگوئی کی ہے وہ غلط ہے کیونکہ برفباری کے حوالے سے ایسی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات رخسانہ نوید نے کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹی میں اس پیشگوئی کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تاہم اگر سیلاب کا کوئی خطرہ بنتا ہے تو ہم ان چیزوں کو بڑے طریقے سے ہینڈل کیاجائے گا۔