کوالالمپور (اے پی پی) ملائشین پام آئل کے نرخ گزشتہ ایک ہفتے کی بلند سطح پر آگئے ،برسا ملائیشیا ڈرائیویٹو ایکسچینج میں اپریل کیلئے پام آئل کی سپلائی کے نرخ 1.1 فیصد اضافے کیساتھ 2200 رنگٹ فی ٹن سے ہوتے ہوئے 2198 رنگٹ (534.53ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ منڈی میں پچیس پچیس ٹن کی 29,988لاٹس کا کاروبار ہوا۔