لندن(نیٹ نیوز)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈکی ہلاکت پر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز ٹویٹ میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میں جارج فلائیڈ، احمود آربیری، بیرونا ٹیلر اور ان سے قبل متعدد دیگر افراد کیلئے انصاف کی لڑائی میں سیاہ فام کمیونٹی کیساتھ کھڑی ہوں۔ ہم ناانصافی کو کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کرسکتے ۔آخر میں انہوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنیوالا ہیش ٹیگ #BLACKLIVESMATTERS یعنی سیاہ فام کی زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں استعمال کیا۔