لاہور،اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،نیوزرپورٹر،کر ائم ر پو ر ٹر، سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، دیگر 12افسران اور ملازمین اور 8ڈپٹی پراسیکیوٹرز کی ترقی وتعیناتی کردی گئی جبکہ ریلوے اور پنجاب پولیس میں بھی افسروں کے تقرروتبادلے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے چیف جسٹس سیکرٹریٹ میں متعدد افسران و ملازمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ سیکرٹریٹ محمد صالح کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ہے ۔ مزید برآں محمد مسعود گھمن کو چیف جسٹس عدالت میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ، سینئر پرسنل اسسٹنٹ شہزاد حسین کو پرائیویٹ سیکرٹری ون ٹو چیف جسٹس، جمیل احمد کو پرائیویٹ سیکرٹری ٹو، محمد اشتیاق کو پرسنل اسسٹنٹ ون، محمد احمد کو ڈیٹا انٹری آپریٹر،تاج محمد کو کورٹ اٹینڈنٹ، محمد رزاق کو لائبریری اٹینڈنٹ، محمد فاروق اور محمد ارشد کوڈرائیورز جبکہ محمد فیاض اور عثمان منظور کو آفس اٹینڈنٹس تعینات کیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر ٹو جانسن برنارڈ کو بطور ڈپٹی رجسٹرار کانفیڈینشل تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔۔ دریں اثنا پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے 8 ڈپٹی پراسکیوٹر کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ڈیپی پراسیکیوٹرز کو ایڈیشنل پراسکیوٹر کے عہدے پر ترقی دیدی، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کو ترقیوں کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے 8 ڈپٹی پراسیکیوٹر کو ایڈیشنل پراسکیوٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی سیکرٹری پبلک پراسکیوٹر کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ڈپٹی پراسیکیوٹرز محمد اسحاق، ریاض احمد، خرم خان، محمد لطیف، محمد اویس ، محمد عبدالودود اور محمد اکبر کو آفسران کو ایڈیشنل پراسکیوٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے نوٹیفکیشن کی کاپی اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور لا آفسران سمیت دیگر محکموں کو بھجوا دی گئی ہے ۔پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا عمر فاروق کو تبدیل کر کے ان کی خدمات مزید تقرری کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ عمران منیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے محکمہ جیل خانہ کے 6 جیل سپرنٹنڈنٹ کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے جسکے مطا بق آ ئی جی جیل ہیڈ آفس میں تعینا ت سینئر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد محمود فخری کوسپرنٹنڈنٹ جیل نارووال ،ڈسٹر کٹ جیل ناروال سپرنٹنڈنٹ امتیاز احمد بھلی خو تبدیل کر کے ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال،سپرنٹ احمد آصف عظیم کو آئی جی ہیڈ آفس پنجاب سے تندیل کرکے سپرنٹنڈنٹ جیل شجاع آباد ،ایڈشینل سپرنٹنڈنٹ محمد افضل جاوید کو سنڑل جیل فیصل آباد سے بی آئی اینڈ جے فیصل آباد ،ڈپٹی جوڈیشیل سپرنٹنڈنٹ سرگودھا جاوید رشید کو تبدیل کرکے سپرنٹنڈنٹ سب جیل چکوال تعینات کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثنا آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 6 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور محمد حسن اقبال کو ڈی پی او لیہ،ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ کو سنٹرل پولیس آفس لاہور،ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کیپٹن (ر) بلال افتخار کو ڈی پی او حافظ آباد، ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی کو ایس ایس پی، پی ایچ پی راولپنڈی، ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور سید کرار حسین کو ڈی پی او لودھراں ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ پنجاب میں 27 ایس ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات آئی جی پنجاب نے جاری کئے جسکے مطا بق اے ایس محمد وقاص ایس ڈی پی او مری ،وقاص علی ایس ڈی پی او گوجر خان ،ڈی ایس پی بابر ممتاز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد،اے ایس پی عمران خان ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن راولپنڈی ،طارق پرویز ایس ڈی پی او اٹھارہ ہزاری ،محمد طاہر ایس ڈی پی او سول لائنز فیصل آباد ،غلام عباس ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد،شاہد صدیق ایس ڈی پی او سٹی جہلم ،وقار نثار ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری راولپنڈی ،امتیاز الرحمٰن ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر قصور ،سید اشفاق حسین ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب ،ڈی ایس پی انجم شہزاد کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد،منصور ناجی ڈی ایس پی رنگ روڈ لاہور ،اختر حیات ڈی ایس پی لیگل ون خوشاب ،ڈی ایس پی شاہد بٹ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ،محمد عظیم ڈی ایس پی فور ایس پی یو پنجاب ،محمد مسعود ایس ڈی پی او صدر ٹوکوٹ چھٹہ ڈی جی خان ،ڈی ایس پی محمد وسیم کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد،شاہد اکرام ایس ڈی پی او فیروز والا شیخوپورہ ،علی اختر ایس ڈی پی اوٹبی سٹی لاہور ،ڈی ایس پی بابر انور کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ،ڈی ایس پی محمد عثمان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے حوالے ،اقبال حسین شاہ ایس ڈی پی او کاہنہ لاہور ،غلام عباس رانا ایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ ،یعقوب اعوان ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم صدر لاہور ،اشفاق رانا ایس ڈی پی او اچھرہ لاہور مقرر کیا گیا جبکہ ڈی ایس پی تاثیر ڈار کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے حوالے کر دیں۔ علاوہ ازیں وزارت ریلوے نے محکمہ میں اعلی سطحی تبادلے کردیئے ،اور ان کی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت جنرل منیجر ریلوے ڈبلیو اینڈ ایس آئی شاہد عزیز کو جنرل منیجر ریلوے ایم اینڈ ایس کیرج فیکٹری اسلام آباد لگادیا ہے جبکہ انہیں جنرل منیجر ڈبلیو اینڈ ایس آئی کا اضافی چارج بھی ان کے پاس رہے گا ۔ڈی ایس ریلوے کوئٹہ واصف علی کوتبدیل کرکے پروجیکٹ ڈائریکٹر 300ٹریکشن موٹر ریلو ے مغلپورہ ورکشاپس تعینات کردیا ہے اور ان کی جگہ ثمین اﷲ گنڈہ پور کو ڈی ایس ریلوے کوئٹہ لگادیا ہے ، ریلوے آفیسر پرویز ارشد کو ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے ہیڈکواٹر تعینات کردیا ہے ۔تقرری کے منتظر ریلوے آفیسر عرفان الحق کو منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیشن ریلوے ہیڈ کواٹر لگادیا ہے ۔اسی طرح فاروق اقبال ملک کو چیف کمرشل اینڈ سہولت سنٹر تعینات کردیا ہے ۔ ادھر جمعہ کو اسٹیبلشمنٹڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے ہارون طارق، مریم بشیر ،عاطف حسن ملک اورحافظ محمد احمر کو وزارت ریلوے میں سافٹویئر ڈویلپر تعینات کر دیا ہے ۔ سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائِٹس دو سال کی رخصت پر روانہ ہو گئے ۔ مشہود احمد مرزا نے بغیر تنخواہ کے غیر معمولی رخصت لی۔مشہود احمد مرزا سکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے افسر ہیں۔حکومت نے گریڈ 22 کے سردار اعجاز احمد خان جعفر او ایس ڈی بنا دیئے گئے ۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے عدنان خان بِیہٹانی کی خدمات پنجاب سے خیبر پختونخوا کے سپرد کر دی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے مدثر احمد کی خدمات سندھ سے پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہیں ۔