بینی (اے ایف پی)مشرقی کانگو کے شہر بینی کے قریب قرنطینہ قراردیئے گئے علاقے میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے ،حملہ کیووصوبے میں ہوا۔ مقامی پولیس چیف نے حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ حملے کا الزام الائیڈ ڈیموکریٹک ملیشیاپرلگایا گیا ہے ۔حکومت نے کورونا وائرس کے باعث صوبے کے تین بڑے شہروں بینی،گوما اوربوتمبوکو لاک ڈائون کرتے ہوئے ان کاملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع کردیا ہے ۔