کوالالمپور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی یوٹرن کی حمایت میں بول پڑے ،ملائیشیا کی حکمران جماعت پکاتن ہراپن کے اعلیٰ سطح کے تنظیمی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب خاتون صحافی نے ڈاکٹر مہاتیر محمدسے پوچھاکہ آپ کی حکومت کو یوٹرن حکومت کہاجا رہا ہے ،اس پ آپ کی کیا رائے ہے ؟، مہاتیر محمد نے مسکراتے ہوئے کہا ہم انسان ہیں اور انسانوں سے بعض اوقات غلط فیصلے سرزد ہو جاتے ہیں، جب ان غلط فیصلوں کا احساس ہوجائے اور تو عقل مندی کا تقاضا یہی ہے کہ یو ٹرن لے لیا جائے ، فیصلہ تبدیل کرنے کامطلب یوٹرن حکومت ہوناہرگز نہیں ۔