کراچی( آن لائن)ملائیشیا کے گروپ ای ڈاٹ کو نے پاکستان کی تین بڑی موبائل کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر کے معاہدے کر لئے ۔معاہدوں کے تحت پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالرز اور 5 سال کے دوران 250ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔معاہدوں کا مقصد ملک میں مشترکہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے ذریعے کنیکٹویٹی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ،آپریشنزکو زیادہ بہتربنانا اور توانائی کی مینجمنٹ ہے ۔معاہدے پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا نتیجہ ہیں۔