ملتان(خصوصی رپورٹ)ایم پی اے جہانیاں حاجی عطاالرحمان اور سدرہ سلیم کیس منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگا،کیس کی مرکزی کردارسدرہ سلیم نے تیسری بارمجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکربیان ریکارڈ کرا دیا اور کہاکہ آج تیسری پیشی پربھی اس بات پرقائم ہوں کہ میرے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی نہ کسی نے زنابالجبرکانشانہ بنایا،میں کسی کیخلاف کارروائی نہیں کرناچاہتی،حاجی عطاالرحمان کیخلاف اپنی ذات سے منسوب تمام الزامات کو مستردکرتی ہوں،میں حاجی عطاالرحمان کے مخالفین کے دبائو کے باوجودآج بھی اپنے ویڈیوبیان اوربیان حلفی والی سٹیٹ منٹ پرقائم ہوں،شروع میں کچھ منفی سوچ کے حامل افرادنے مجھے بہلاپھسلاکراوردھمکی آمیزرویہ کی وجہ سے مرضی کے بیانات دلوائے جن سے اب میراکوئی واسطہ نہیں،مجھے جان کاکوئی خطرہ نہیں والدین کیساتھ لاہورجاناچاہتی ہوں۔