لاہور( کامرس ڈیسک)ملت ٹریکٹر ز لمیٹڈ نے آٹو موبائل اسمبلر (ٹریکٹر) کیٹیگری میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا ۔ یہ ایوارڈ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کو بہترین کارپوریٹ اصولوں پر عمل درآمد اور بہترین کارکردگی پر دیا گیا۔بنیادی طور پر اس ایوارڈ کے لئے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوتی ہے ۔ ان شعبوں میں کارپوریٹ اور مینجمنٹ کے بہترین اصولوں میں قیادت دکھانا، کارپوریٹ گورنینس، کسٹمر اینڈ مارکیٹ فوکس، افرادی قوت، اسٹریٹیجک پلاننگ اور کمیونیکیشن، سماجی ذمہ داری، رسک مینجمنٹ، آئی ٹی انفرااسٹرکچر، سروس ڈیلیوری اور سیکوریٹی کے معاملات شامل ہیں۔ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سی ای او ایس ایم عرفان عقیل نے یہ ایوارڈ، مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں 9 مارچ2020 کو منعقد ہونے والی پینتیسویں سالانہ کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب میں وصول کیا ۔