ملتان(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے امیدوار این اے 154 ملک احمد حسین ڈیہڑ کے بھائی نے آزاد امیدوار سکندر حیات بوسن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری سائوتھ پنجاب ملک عاصم حسین ڈیہڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ این اے 154 میں پگارا قریشی گٹھ جوڑ ہے جسکی مذمت کرتے ہیں۔سکندر حیات بوسن جیت کر سیٹ عمران خان کو تحفہ دیں گے ۔ سکندر بوسن کی حمایت اس شرط پر کریں گے کہ جیت کریہ سیٹ عمران خان کو گفٹ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں نیب زدہ لوگوں کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے ۔ شاہ محمود قرشی نے این اے 154 میں عبدالقادر کو جتوانے کے لیے نیب زدہ شخص کو ٹکٹ دلوا دیا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکندر حیات بوسن نے کہا کہ کامیاب ہو کر ساتھیوں کے مشورے سے فیصلہ کروں گا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کروں یا نہیں ۔