ملتان (جنرل رپورٹر) ملتان ائیر پورٹ پر اہم شخصیت کو پروٹوکول دینا مہنگا پڑ گیا ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائنز کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر لائن میں کھڑے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزر رہے تھے ،اس دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسر ڈ ی ٹی ایم سلیم ایک اہم شخصیت کو لے کر لائن عبور کرتے ہوئے آگے لے گئے ،جس پر وہاں موجود مسافر چلا اٹھے ،انکی سول ایوی ایشن کے افسر سے بحث و تکرارہوئی، وی آئی پی پروٹوکول دینے پر مسافروں نے احتجاج کیا، جس پر سول ایوی ایشن حکام نے مسافروں سے بات چیت کی اور معاملہ ختم کرا دیا۔