ملتان(وقائع نگار) نامکمل کاغذات لانے والے 1100 طلبا و طالبات لیپ ٹاپ سے محروم رہ گئے ،طلبہ نے بورڈ انتظامیہ پر بلاوجہ پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ہے ، پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق تعلیمی بورڈملتان نے میٹرک و انٹر میڈیٹ کے امتحان 2015،2016 اور 2017 میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے 7461 طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے تھے ،انٹرمیڈیٹ کے فزکس کے پرچے کی وجہ سے 24 مئی کو 700 طلباو طالبات لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر سکے تھے انہیں بورڈ انتظامیہ نے لیپ ٹاپ دینے کیلئے گزشتہ روز بورڈ آفس بلایا تھا گزشتہ روز 700 طلباو طالبات میں بورڈ انتظامیہ نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے تاہم بورڈ انتظامیہ نے نامکمل کاغذات لانے والے 1100 طلباو طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم نہیں کئے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر ان طلبا کو لیپ ٹاپ نہیں دیئے گئے جن کے ب فارم نہیں بنے ہوئے تھے ،طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمارا تمام ریکارڈ بورڈ آفس میں موجود ہے اس کے باوجود بورڈ انتظامیہ بلاوجہ پریشان کر رہی ہے ۔