ملتان (سٹاف رپورٹر)جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر نوجوان ٹاور پر چڑھ گیا،تفصیل کے مطابق چاہ برکت والا کا رہائشی نعیم جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ کے قریب لگے 100 فٹ اونچے ٹاور پر خود کشی کے ارادے سے چڑھ گیا ،شدید گرمی میں وہ ٹاور پر ایک گھنٹہ بیٹھا رہا اطلاع پر نعیم کے بہن بھائی ، تھانہ لوہاری گیٹ پولیس، ریسکیو اور ایلیٹ فورس کے جو ان موقع پر پہنچ گئے ،نوجوان کے اہلخانہ نے جائیداد میں حصہ دینے کی یقین دہانی کروائی جس پر نوجوان نیچے اتر آیاجسے پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،نعیم کی بہن ناہیدکے مطابق نعیم نشہ کرتا ہے اور جوا کھیلتا ہے جس کی وجہ سے بہن بھائی پریشان رہتے ہیں۔ علاقے کے لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ نعیم نشہ کرتا ہے ،معاشی حالات کی وجہ سے بھی پریشان رہتا ہے اس نے چند روز قبل شربت کی ریڑھی لگائی تھی کارپوریشن والے اس کی کرسیاں اٹھا کر لے گئے جس پر اس نے کام بند کر دیا تھا ۔