لاہور (کرائم رپورٹر،نمائندگان ) ملتان روڈلاہور پر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک الٹنے سے 13بیوپاری زخمی ہوگئے ،جنہیں سول ہسپتال مانگا منڈی لا یاگیا تاہم 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹرک لاہور مویشی منڈی سے ٹھینگ موڑ قصور جا رہا تھا جبکہ کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم سے 18باراتی زخمی ہوگئے ۔جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق کوسٹر بارات کو لے آکر آرہی تھی کہ حادثہ ہوگیا۔