ملتان ( جنرل رپورٹر)پی سی بی کے زیراہتمام ملتان ریجن کے انڈر 16کرکٹرز کے ٹرائلز گزشتہ روز ملتان کر کٹ سٹیڈیم کی اکیڈمی میں ہوئے اس موقع پر 200سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی اس موقع پر سلیکٹرز کامران خان ،کامران علی اورفرخ زمان نے کھلاڑیوں کی کارکر دگی کا جائزہ لیا اور ابتدائی 25کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ،تاہم میڈیکل ٹیسٹ کے بعد حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔